the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اترپردیش کے سابق وزیراعلی اور سماجوادی پارٹی(ایس پی)کے صدر اکھیلیش یادو کے آبائی ضلع اٹاوہ میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی)کی درگاواہنی کے تربیتی کیمپ میں لڑکیاں تلوار بازی اور بندوق چلانے کا ہنر سیکھ رہی ہیں۔ کسی بھی قسم کا مقابلہ کرنےکےلئے خود کو قابل بنارہی لڑکیاں ہم سے نہ ٹکرانا،ہم نے سیکھ لیا ہے بندوق تلوار چلانا کا پیغام دے رہی ہیں۔ٹریننگ کے دوران لڑکیوں کو جوڈو کراٹے،بندوق اورتلوار وغیرہ چلانا سکھایا جارہا ہے۔

شہر کی جنوبی سمت میں جمنا ندی کے ساحل پر واقع شری سدھ گفا جیو گوشالا میں ان دنوں وی ایچ پی کی خواتین تنظیم درگاواہنی کانپور شاخ کی مشق چل رہی ہے۔مشق میں 21 اضلاع سے 15سے 30سال کی عمر کی 150سے زیادہ لڑکیاں جسمانی اور روحانی تربیت حاصل کررہی



ہیں۔ 25 مئی سے شروع ہوئے مختلف تربیتی پروگراموں کا آخری پروگرام 30 مئی کو گوشالا کے احاطے میں منعقد کیا جائے گا۔اس میں لڑکیوں کو کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ فتح پور سے آئیں ٹیچر انورادھا شریواستو کی نگرانی میں مشق کی جارہی ہے۔

درگاواهني کے ایک عہدے دار رانل دکشت نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کا مطلب ہے کہ لڑکیوں کو با اختیار بنانے کے ساتھ ہی مغربی ثقافت سے متاثر ہونے کےبجائے ہندوستانی ثقافت و تہذیب سے ترغیب لیں۔ شاندار قدیم ثقافت، تاریخ، رشي-منيوں کی روایات ، تیج-تہواروں وغیرہ کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ وی ایچ پی کے کانپور شاخ کے ایگزیکیوٹو شری کرشن ورما نے بتایا کہ تنظیموں کی مشقیں پورے ملک میں چل رہی ہیں،جن میں کم از کم 30 ہزارآر ایس ایس حامی حصہ لے رہے ہیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.